غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

30 مارچ سے شروع ہونے والی تحریک حق واپسی کے تحت جمعہ کی نماز کے بعد سینکڑوں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی سرحد کے قریب جمع ہوکر مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی واپسی کے لئے مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے سینکڑوں ٹائر اور اسرائیلی جھنڈے جلائے۔ ساتھ ہی سلگتی ہوئی پتنگیں اسرائیلی فضاؤں میں اڑائیں۔ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بلااشتعال فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

وزارت صحت کے مطابق فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ300 سے زائد فلسطینی بھی زخمی ہوئے۔ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ تحریک کے آغاز سے اب تک 196 فلسطینی شہید ہوچکےہیں جن میں کم سن بچے،خواتین، بوڑھے، صحافی اور طبی کارکنان بھی شامل ہیں۔

News Code 1884369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =