ہندوستانی طیارے میں کیبن پریشر کم ہونے سے 30 مسافر زخمی

ہندوستان کے مسافر بردار طیارے کا کیبن پریشر کم ہونے سے مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون بہنے لگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے مسافر بردار طیارے کا کیبن پریشر کم ہونے سے مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون بہنے لگا۔ ہندوستانی فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کی 171 افراد کو ممبئی سے جے پور لے جانے والی پرواز کا کیبن دباؤ کم  ہوگیا جس کی وجہ سے طیارے میں سوار 30 مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون بہنے لگا جب کہ دیگر کو شدید سر درد کی شکایت ہوئی۔ جیٹ ایئر ویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کا علم ہوتے ہی طیارے نے پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی واپس ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ مسافروں کو طبی امداد مہیا کی گئی اور تمام مسافروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جیٹ ایئر ویز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تکنیکی خرابی کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبن پریشر میں کمی طیارے کی پرواز بھرنے سے قبل غلطی سے ’بِلیڈ سوئچ‘ آن رہ جانے کی وجہ سے ہوا ہوگا۔

News Code 1884145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =