ایرانی وزیر دفاع چین پہنچ گئے/ایران اور چین کے دفاعی تعلقات دیرینہ اور اسٹراٹیجک ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی چین کے وزیر دفاع کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی چین کے وزیر دفاع کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع اس سفر میں چین کے وزير دفاع  اور چین  دیگر اعلی سیاسی اور فوجی حکام سے ملاقات کریں گے ۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ  ایران میں  اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد چین و ایران کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران اور چین کے دفاعی تعلقات دیرینہ اور اسٹراٹیجک ہیں۔

News Code 1883731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =