31 جولائی، 2018، 8:20 PM

عمان کا ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار

عمان کا ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں اپنے امریکی سفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لئے آمادہ ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں  ایرانیوں کیطرف سے امریکیوں کے لئے کوئی پیغام نہیں لایا ہوں لیکن اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ گفتگو کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ یوسف بن علوی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان لڑائی سے خطے میں تباہی پیدا ہوجائے گی ۔ لہذا گفتگو ہی مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

News ID 1882703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha