مہر خبررساں ایجنسی نے الوسط بحرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کے بارے میں تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے اختلافات دائمی نہیں ہیں اورشاید نیٹو کی نسبت عربوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات قوی اور مضبوط ہیں۔یوسف بن علوی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلاف نظر پایاجاتا ہے لیکن یہ اختلاف دائمی نہیں ہے گذشتہ ادوار میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں نشیب و فراز رہا ہے۔ عمان کی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان کی پالیسی لڑائی جھگڑوں میں عدم مداخلت پر مبنی ہے۔ اور عمان مشکلات اور مسائل کو مذاکرات اور گفتگو کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کو ایران کی طرف سے ہتھیار فراہم کرنے کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بارے میں خلیج فارس کونسل اور اپنے سعودی ، برطانوی اور امریکی بھائیوں کے ساتھ گفتگو میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران کی طرف سے انصار اللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کا دعوی بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔
ریاض اور تہران کے اختلافات دائمی نہیں /انصار اللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کا دعوی بے بنیاد
عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے اختلافات دائمی نہیں ہیں اورشاید نیٹو کی نسبت عربوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات قوی اور مضبوط ہیں۔ ایران کی طرف سے یمن کی تنظیم انصار اللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کا دعوی بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔
News ID 1870453
آپ کا تبصرہ