یورپی یونین اور جاپان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ

یورپین یونین اور جاپان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں فریق ایک دوسرے کی تقریباً تمام برآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین یونین اور جاپان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں فریق ایک دوسرے کی تقریباً تمام برآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیں گے ۔  معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کے روز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوئی جہاں یورپین یونین کی جانب سے یورپین کمیشن کے سربراہ جاں کلاڈ جنکر ، یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے دستخط کئے۔یورپ کی جانب سے کسی دوسرے فریق کے ساتھ کیا جانے والا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے ۔آزادانہ معاہدہ کرنے والے یہ دونوں فریق دنیا کی مجموعی تجارت کے 30 فیصد حجم کے حامل ہیں ۔ادھر معاہدے سے یورپین یونین اور امریکہ کے درمیان لفظی گولہ باری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔

News Code 1882339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =