روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں میکسیکو نے جرمنی کو شکست دے دی

روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں میکسیکو نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں میکسیکو نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست دے دی۔ اطلاعات کے مطابق روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے ایک اہم میچ میں دفاعی چیمپین جرمنی اور میکسیکو کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم میچ کے دوران پہلے ہاف میں ہی میکسیکو کے ہرونگ لوزانو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو جرمنی پر سبقت دلادی۔ دوسرے ہاف میں جرمنی کی ٹیم نے گول کرنے اور اس برتری کو برابر کرنے کی ہرممکن کوشش کی تاہم میکسیکو کے کھلاڑیوں نے جرمنی کے جارحانہ وار ناکام بنادیے۔ جرمنی کی ٹیم آخری وقت تک گول کرنے کی تگ و دو میں رہی تاہم میکسیکوکے کھلاڑی ان کے ارادوں کے آگے ڈھال بنے رہے اور فتح اپنے نام کرلی۔ واضح رہے کہ  آج ہی کھیلے گئے ایک اور میچ میں سربیا کی ٹیم نے کوسٹاریکا کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دے دی۔

News Code 1881488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =