یمن کے دارالحکومت صنعا میں یوم قدس کے موقع پر عظیم ریلی کا اہتمام

یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف صوبوں میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے آسمان پر پرواز بھی جاری رہی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمنی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف صوبوں میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے آسمان پر پرواز بھی جاری رہی۔ یمنی عوام نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کی ۔ امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مغرب نواز بادشاہ کی بھی سرزنش کی۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق آج ایران سمیت پورے عالم اسلام میں عالمی یوم قدس مذہبی اور انسانی جذبے کے تحت منایا گيا اورریلیوں کے شرکاء نے فلسطینیوں پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ مظالم کی مذمت کی۔

News Code 1881281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =