2 جون، 2018، 1:51 AM

القاعدہ کا سعودی ولیعہد بن سلمان کو شدید انتباہ/ولیعہد گناہوں والے منصوبوں سے باز رہے

القاعدہ کا سعودی ولیعہد بن سلمان کو شدید انتباہ/ولیعہد گناہوں والے منصوبوں سے باز رہے

سعودی عرب کی دست پروردہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عربیہ میں " گناہوں والے منصوبے" نافذ کرنےسے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے سیٹلائٹ چینل " مدد نیوز بلیٹن "  میں جاری بیان میں سعودی عرب کی دست پروردہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عربیہ  میں " گناہوں والے منصوبے" نافذ کرنےسے گریز کریں۔ اطلاعات کے مطابق القاعدہ نےاپنے بیان میں سعودی ولی عہد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات اور منصوبوں سے اجتناب کریں جو " گناہوں سے بھرپور" ہوں۔بیان میں کہا گیا کہ اصلاحات پسند ولی عہد نے  مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی، ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرائے جو کہ مخلوط تھے اور موسیقی کے بڑے بڑے کنسرٹ کا انعقاد کیا، اس کے ساتھ ساتھ مساجد کے بجائے سنیما گھروں کو آباد کرکے فلمیں دکھانا شروع کیں، ولی عہد کی جانب سے یہ تمام منصوبے گناہوں سے بھرے ہوئے ہیں جو انتہائی قابل مذمت اقدامات ہیں۔

News ID 1881128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha