انصار اللہ نے سعودی عرب کے آپاچی ہیلی کاپٹر کو سرنگوں کردیا

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے آپاچی ہیلی کاپٹر کو جیزان کے علاقہ میں سرنگوں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے آپاچی ہیلی کاپٹر کو جیزان کے علاقہ میں سرنگوں کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انصاراللہ کے اہلکاروں نے جیزان میں جحفان کی ہوائی حدود میں سعودی عرب کے آپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا تباہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں  سوار  تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر یمنی ذرائع کے مطابق یمن کے نشانہ بازوں نے جيزان کے جنوب میں واقع وادی المعاین میں سعودی عرب کے 7 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

News Code 1881106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =