8 مارچ، 2018، 10:48 AM

افغانستان امریکی ڈرون حملے میں 20 خودکش حملہ آور ہلاک

افغانستان  امریکی ڈرون حملے میں 20 خودکش حملہ آور ہلاک

افغانستان کے علاقے کنڑ میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانے پرامریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں 20 خود کش حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانے پرامریکی  ڈرون حملہ کے نتیجے میں 20 خود کش حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں خودکش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ استاد یاسین بھی مارا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والوں میں اکثریت کا تعلق پاکستان کے علاقہ  سوات سے تھا، جبکہ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 طالبان ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے اہم طالبان کمانڈر جنت گل کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا، جھڑپوں میں کوئی سکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

News Code 1879222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha