مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فامین کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے امریکی فوج نے النتف علاقہ کو دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام اور رعاق کی سرحد پر امریکہ نے 55 کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں کے لئےمخصوص کررکھا ہے اس علاقہ میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ امریکہ اس علاقہ سے امداد ٹیموں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے ارکبان کیمپ میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے امریکی فوج نے النتف علاقہ کو دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔
News ID 1879127
آپ کا تبصرہ