10 اپریل، 2011، 4:14 PM

غلامرضا کرمی

امریکہ علاقہ کے ڈکٹیٹر حکام اور دہشت گردوں کا حامی ہے

امریکہ علاقہ کے ڈکٹیٹر حکام اور دہشت گردوں کا حامی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سکیورٹی کمیشن اور خارجہ پالیسی کے رکن نے کہا ہے کہ امریکہ علاقہ کے ڈکٹیٹر حکام اور دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن غلامرضا کرمی نے کہا ہے کہ امریکہ علاقہ کے ڈکٹیٹر حکام اور دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔ انھوں نے عراق میں منافقین کے کیمپ اشرف میں رونما ہونے والے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران میں سرگرم دہشت گردوں اور منافقین کی حمایت کررہا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ علاقائی عوام کا حامی نہیں بلکہ علاقائی ڈکٹیٹروں کی واضح اور آشکارا حمایت کررہا ہےانھوں نے کہا کہ اشرف کیمپ میں مقیم دہشت گردوں نے عراقیوں پر صدام کے دور میں بہت ظلم کئے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں اور امریکہ ہر ملک میں مداخلت کرکے اپنی برتری ثابت کرنا چاہتا ہے۔

News ID 1285709

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha