کابل میں خودکش حملے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قابیل بئی میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قابیل بئی میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں، افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں غیر ملکی افواج کے قافلے کو نشانا بنایا گیا تاہم دھماکے میں کسی غیر ملکی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ خودکش ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

News Code 1879099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =