مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے خود کو افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قریب دھماکے سے اڑالیا ۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایجنسی کے داخلی راستے کے قریب ہوا اور اس وقت ایجنسی کے ملازمین کی آمدورفت جاری تھی۔ اس خودکش دھماکے میں کم سے کم 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1877580
آپ کا تبصرہ