مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عراق کی تعمیر نو کانفرنس میں شرکت کے لئے کویت روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی کویت روانہ ہوا ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ ایران نے جس طرح دہشت گردی کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کا ساتھ دیا ہے اسی طرح وہ عراق کی تعمیر نو میں بھی شرکت کرےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عراق کی تعمیر نو کانفرنس میں شرکت کے لئے کویت روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1878715
آپ کا تبصرہ