2 جنوری، 2018، 7:51 PM

ایران اور ترک وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

ایران اور ترک وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترک وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے ایران میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ ، ایران کے داخلی امور میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے۔ ترک حکومت نے تخریبکاروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام مٹھی بھر بلوائیوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

News ID 1877775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha