18 دسمبر، 2017، 5:19 PM

افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت پر مسلح دہشت گردوں کا حملہ

افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت پر مسلح دہشت گردوں کا حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی زیر تعمیرعمارت پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک جھڑپ جاری رہی تاہم تاحال کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ افغان سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

News ID 1877440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha