1 دسمبر، 2017، 9:32 PM

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ء میں ایران گروپ بی میں پرتگال، اسپین اور مراکش کے ہمراہ

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ء میں ایران گروپ بی میں پرتگال، اسپین اور مراکش کے ہمراہ

روس میں اگلے سال ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے لئےقرعہ کشی اور ڈراز مکمل ہوگئے ہیں ،جس میں کوالیفائی کرنے والی 32 ٹیموں کو 8گروپس میں رکھا گیا ہے اس تقسیم کے مطابق ایران گروپ بی میں پرتگال، اسپین اور مراکش کے ساتھ ہے .

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق روس میں اگلے سال ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے لئےقرعہ کشی اور  ڈراز مکمل ہوگئے ہیں ،جس میں کوالیفائی کرنے والی 32 ٹیموں کو 8گروپس میں رکھا گیا ہے اس تقسیم کے مطابق ایران گروپ بی میں پرتگال، اسپین اور مراکش کے ساتھ ہے قرعہ کشی کی تقریب میں روسی صدرپوتین نے بھی شرکت کی۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ء میں کوالیفائی کرنے والی 32 ٹیموں کو مندرجہ ذیل آٹھ گروپوں میں رکھا گيا ہے:

گروپ اے میں : روس ،یوروگوئے،مصر اور سعودی عرب
گروپ بی میں :  پرتگال، سپین، مراکش اور ایران
گروپ سی میں : فرانس،پیرو،ڈنمارک اورآسٹریلیا
گروپ ڈی میں : ارجنٹائن،آئس لینڈ،کروشیااور نائیجیریا
گروپ ای میں : برازیل ،سوئٹزرلینڈ ،کوسٹاریکا اور سربیہ
گروپ ایف میں : جرمنی ،میکسیکو،سویڈن اورجنوبی کوریا
گروپ جی میں : بیلجیم ،انگلینڈ ،تیونس اور پاناما
گروپ ایچ میں : پولینڈ ،کولمبیا،سینیگال اور جاپان ۔

اطلاعات کے مطابق روس میں ورلڈ کپ کا پہلا میچ 14جون 2018 کو میزبان روس اورسعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ایساہو رہا ہے کہ اس میں ایران سمیت مسلمان ممالک کی 6 ٹیمیں شامل ہیں۔

News ID 1877060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha