مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ خودکش تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور ایف سی اہلکار فوراً موقع پر پہنچے جب کہ ریسکیواہلکاروں نے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1876907
آپ کا تبصرہ