مہر خبرساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سکیورٹی فورسز پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا میجر ہلاک ہوگيا۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے 28 سالہ میجر اسحٰاق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں وہابی دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہوگئے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے میجر اسحٰق کا تعلق خوشاب سے ہے جن کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک سالہ بیٹا شامل ہے۔ جاں بحق فوجی افسر کی نمازِ جنازہ ڈیرہ اسمٰعیل میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ