3 اکتوبر، 2017، 12:24 AM

دمشق میں دوخودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک

دمشق میں دوخودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق کے المیدان میں دوخودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے المیدان میں دوخودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  داعش سے منسلک دوخودکش بمباروں نے دمشق کےایک پولیس اسٹیشن کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں لگ بھگ پندرہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے 2 وہابی دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مانیٹرگروپ اور شامی وزیرداخلہ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار تھی، جن میں سے دوخودکش حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن پر خود کو دھماکےسےاڑالیا،حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دو خودکش حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

News ID 1875687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha