27 فروری، 2007، 11:15 PM

عراق

عراق کے شہر رمادی میں کار بم دھماکے میں اٹھارہ بچے ہلاک ہوگئے ہیں

عراق کے شہر رمادی میں کار بم دھماکے میں اٹھارہ بچے ہلاک ہوگئے ہیں

عراق کے شہر رمادی میں کار بم دھماکے میں اٹھارہ بچے ہلاک ہوگئے جبکہ دارالحکومت بغداد سمیت ملک بھر میں ہونے والے بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں چار امریکی فوجیوں سمیت چھبیس افراد کو ہلاک کردیا گیا

مہرخبررساں ایجنسی نے العراقیہ ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر رمادی میں کار بم دھماکے میں اٹھارہ بچے ہلاک ہوگئے جبکہ دارالحکومت بغداد سمیت ملک بھر میں ہونے والے بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں چار امریکی فوجیوں سمیت چھبیس افراد کو ہلاک کردیا گیا دھماکہ  فٹ بال کے ایک میدان میں ہوا۔ دھماکے میں کھیل کے میدان میں موجود اٹھارہ بچے موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بغداد اور دیوانیہ میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں چار امریکی فوجی مارے گئے۔ موصل میں خودکش حملہ آور نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے چھ پولیس اہل کاروں کو ہلاک کردیاجبکہ پچیس افراد زخمی ہوگئے۔ بغداد اور اس کے گرد و نواح میں ہونے والے بم دھماکوں میں سولہ افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

News ID 454583

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha