مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن پولیس نے 16سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزا م میں 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمن پولیس نے میونخ کے جنوبی علاقے باورائن ٹاؤن میں 2افغان پناہ گزینوں کو ایک 16سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔27اور 17سالہ افغان پناہ گزینوں نے لڑکی سے ملے اوردونوں اسے ایک دوسرے 18سالہ لڑکے کے ساتھ ملکر قریبی ٹرین سٹیشن لے گئے جہاں اسکے ساتھ 27اور 17سالہ ملزمان نے زیادتی کی جبکہ تیسرے 18سالہ لڑکے نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم مقامی رہائشی نے اس کی کوشش کو ناکام بناد یا۔ جس کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو سرچ آپریشن کے ذریعہ گرفتار کرلیا ہے۔
جرمن پولیس نے 16سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزا م میں 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1875394
آپ کا تبصرہ