مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر بہاؤل نگرمیں چک بتیانہ میں رشتےسے انکار پر لڑکے نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑکی کی ناک کاٹ دی۔اطلاعاتکے مطابق بہاولنگر کے چک بتیانہ میں دوسری برادری کی لڑکی سے شادی کے خواہش مند جمشید نامی ملزم نے شادی سے انکار پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر فریدہ نامی لڑکی کی ناک کاٹ کر اپنے ساتھ لے گیا۔ واقعہ کے بعد لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔درندہ صفت ملزم کی جانب سے لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ آج علی الصبح پیش آیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مہر نیوز/ 13 فروری/ 2014 ء :پاکستان کے شہر بہاؤل نگرمیں چک بتیانہ میں رشتےسے انکار پر لڑکے نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑکی کی ناک کاٹ دی۔
News ID 1833254
آپ کا تبصرہ