مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی پولیس نے جرمنی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک گروہ کے 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث گروہ کے ارکان میں 47 سالہ خاتون بھی شامل ہے جو اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کو نہ صرف جنسی تشدد کا نشانہ بناتی تھی بلکہ اپنے 9 سالہ بیٹے کی پیسوں کے عوض تجارت بھی کرتی تھی۔ جرمن پولیس نے مزید کہا کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں ایک جرمن فوجی اہلکار کے علاوہ ایک جرمن، ایک سوئس اور ایک ہسپانوی شہری شامل ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تمام افراد سے تفتیش جاری ہے اور اس کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی جلد سامنے آئیں گی۔
جرمنی پولیس نے جرمنی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک گروہ کے 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
News ID 1878010
آپ کا تبصرہ