31 اگست، 2017، 7:12 PM

جنرل پور جمشیدیان :

شہید محسن حججی کا پیکرپاک کچھ گھنٹوں کے بعد تہران پہنچ جائے گا

شہید محسن حججی کا پیکرپاک کچھ گھنٹوں کے بعد تہران پہنچ جائے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج ڈپٹی کوآرڈینیٹرجنرل پور جمشیدیان نے کہا ہے کہ شہید محسن حججی کا پیکرپاک شام میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور کچھ گھنٹوں میں شہید محسن حججی کا جنازہ ایران پہنچ جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنرل پور جمشیدیان نے کہا ہے کہ شہید محسن حججی کا پیکرپاک  شام میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور کچھ گھنٹوں میں شہید محسن حججی کا جنازہ ایران پہنچ جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ شہید محسن حججی کے پیکر کی تائيد اور شناخت ہوگئی ہے اور عید قربان کے دن ایرانی قوم کی مایہ ناز اور عظيم الشان قربانی ایران پہنچ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ شہید محسن حججی کے پیکر پاک کی تشییع جنازہ سنیچر کے دن تہران میں امام حسین اسکوائر سے شہداء اور خراسان اسکوارئر تک ہوگی جس میں ایرانی قوم ، اعلی سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے۔

جنرل پورجمشیدیان نے کہا کہ تہران میں شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کے بعد  شہید کے آبائی وطن اصفہان اور نجف آباد میں تشییع جنازہ ہوگی اور شہید محسن حججی کے پیکر پاک کو ان کے آبائی وطن نجف آباد میں سپرد خاک کردیا جائےگا۔

News ID 1874951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha