24 جولائی، 2017، 1:37 PM

روس نے ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا

روس نے ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا

روس نے کثیر المقاصد غیر دفاعی ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے کثیر المقاصد غیر دفاعی ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر 21 جولائی کو پاکستان کے حوالے کیا گیا جسے بوقت ضرورت کنورٹ ایبل (تبدیل) آپشن کے ذریعے اہم شخصیات کی نقل و حرکت کے لیے بطور مسافر بردار ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہیلی کاپٹر تیار کرنے والی کمپنی ’’رشین ہیلی کاپٹرز‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آندرے بوگنسکی نے کہا کہ انہیں امید ہے پاکستان کو فراہم کیا جانے والا ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹراپنے مشنز کامیابی سے پورے کرے گا چاہے اسے اہم شخصیات کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا جائے یا مال برداری، میڈیکل، سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لیے استعمال کیا جائے۔

خیال رہے کہ روسی کمپنی نے یہ ہیلی کاپٹر بلوچستان حکومت کے لیے تیار کیا ہے، بلوچستان حکومت نے دسمبر 2016 میں روسی کمپنی سے ہیلی کاپٹرخریدنے کا معاہدہ کیا تھا جسے ریسکیو آپریشن اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ روسی کمپنی اس سے قبل بھی ایک ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کرچکی ہے۔

News ID 1874088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha