مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں شیعوں کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی نے عراقی فورسزاور حکام پر زوردیا ہے کہ وہ داعش دہشت گردوں کے قیدیوں کو شکنجہ نہ دیں ۔ آیت اللہ سیستانی نے عراقی فوج پر زوردیا ہے کہ وہ موصل سے گرفتار ہونے والے داعش دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی توہین کرنے اور انھیں شکنجہ دینے سے اجتناب کریں۔ آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور غیر انسانی رفتار اسلامی اور شرعی قوانین کے خلاف ہے۔ دہشت گرد قیدیوں اور ان کے حامیوں کے ساتھ عادلانہ رفتار رکھی جائے اور ان کا معاملہ قانون اور عدالتوں کے سپرد کیا جائے دہشت گردوں کو سزا دینے کی مجاز صرف عدالتیں ہی ہیں۔
عراق میں شیعوں کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی نے عراقی فورسزاور حکام پر زوردیا ہے کہ وہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قیدیوں کو شکنجہ نہ دیں ۔
News ID 1874030
آپ کا تبصرہ