مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل کے جمہوری اسپتال میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے تین وزیروں کو محاصرے میں لےلیا ہے۔ عراق کے سرکاری ٹی وی نے فوری اور تازہ ترین خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے داعش کے تین وزیروں کو محاصرے میں لےلیا ہے۔ عراقی فورسز نے کئی درجن دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے جو فرار ہونے یا آوارہ ہونے والے شہریوں کے ہمراہ چھپنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس سے قبل عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا تھا کا موصل آئندہ چند دنوں میں آزاد ہوجائے گا۔
عراقی فورسز نے موصل کے جمہوری اسپتال میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے تین وزیروں کو محاصرے میں لےلیا ہے۔
News ID 1873407
آپ کا تبصرہ