مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے 20 ہزار فوجی فلوجہ کو آزاد کرانے کے لئے آمادہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلوجہ پر داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہے اور اس شہر کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج ہتھیاروں سےم سلح ہوگئی ہے۔ عراقی فوج نے فلوجہ کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ شہر کو ترک کردیں اور داعش اور عراقی فوج کے درمیان جاری ہونے والے لڑاغی سے بالکل دور رہیں۔ عراق فوج نے کہا ہے کہ فلوجہ کے وہ شہری جو شہر کو ترک نہیں کرسکتے وہ اپنے مکانوں پر سفید پرچم نصب کردیں۔ بعض عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے فلوجہ کو چاروں طرف سے محاصرے میں لےلیا ہے اور فلوجہ میں وہابی داعش دہشت گردوں کا مکمل خامتہ کرنے کے لئے بالکل آمادہ ہے۔
عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق کے 20 ہزار فوجی فلوجہ کو آزاد کرانے کے لئے آمادہ ہیں۔
News ID 1864199
آپ کا تبصرہ