مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار کی مقامی کونسل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے شہر ہیت کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے فوجی کارروائی کا آغازکردیا ہے۔
الانبار کونسل کے مطابق ہیت شہر کو آزاد کرانے کے لئے آج صبح فوجی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ کونسل کے سربراہ صباح کرہوت نے کہا ہے کہ ہیت شہر کو آزاد کرانے کے لئے فوج کے ہمراہ قبائل بھی شریک ہیں اور عراقی فورسز اور قبائل نے وہابی دہشت گردوں کے خاتمہ کا مکمل عزم کررکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ