27 اکتوبر، 2016، 5:21 PM

موصل سے دس ہزار سے زائد عراقی شہری ہجرت کر چکے ہیں

موصل سے دس ہزار سے زائد عراقی شہری ہجرت کر چکے ہیں

اقوام متحدہ کے مطابق موصل کو داعش دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کے سلسلے میں ایک ہفتہ سے جاری فوجی آّریشن کے دوران دس ہزار سے زائد عراقی شہری ہجرت کر چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق موصل کو داعش دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کے سلسلے میں  ایک ہفتہ سے جاری فوجی آّریشن  کے دوران دس ہزار سے زائد عراقی شہری  ہجرت کر چکے ہیں۔اطلاات کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران مہاجرین کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی ہے۔ تاہم ابھی تک بہت بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیئے ہیں۔ عراق کے فوجی  ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد موصل کے شہریوں سے سپر اور ڈھال کے طور پر استفادہ کررہے ہیں اور اب تک سیکڑوں شہریوں کو موت کے گھاٹ بھی اترا چکے ہیں۔ عراق کے وزیر اعظم نے حیدر العبادی نے 17 اکتبور کو موصل کی آزادی کے سلسلے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا فوجی آّریشن کے ابتدائی مراحل بڑے کامیاب رہے ہیں۔

News ID 1867883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha