24 اکتوبر، 2016، 7:56 PM

خونخوار وہابی دہشت گردتنظیم داعش کا خلیفہ ابوبکر بغدادی موصل سے بھاگ گیا

خونخوار وہابی دہشت گردتنظیم داعش کا خلیفہ ابوبکر بغدادی موصل سے بھاگ گیا

عرب ذرائع کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی عراق کے شہر موصل سے شام کی طرف فرار ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی عراق کے شہر موصل سے شام کی طرف فرار ہوگيا ہے۔اطلاعات کے مطابق ابو بکر بغدادی اپنے اہلخانہ اور 50 محافظوں کے ہمراہ موصل سے شام کی سرحد کی طرف بھاگ گیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق  داعش دہشت گردوں نے الرطبہ علاقہ پر حملہ کیا اور اسی حملے کے دوران دہشت گردوں نے علاقہ سے ابو بکر بغدادی  کو شام کی سرحد کی طرف بھاگنے کا موقع فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے موصل کو آزاد کرانے کے لئے گذشتہ ہفتہ سے فوجی آپریشن کا آغاز کررکھا ہے جس کے دوران سیکڑوں داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1867827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha