مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کے جنگي طیاروں کی بمباری میں 80 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔ روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق شام میں روسی جنگي طیاروں نے راوں ہفتہ منگل کے دن وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق وہابی دہشت گرد ایک قافلہ کی شکل میں الرقہ علاقہ سے حمص میں پالمیرا اور تدمر علاقہ میں منتقل ہورہے تھے کہ روسی لڑاکا طیاروں نے انھیں نشانہ بنایا۔
روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کے جنگي طیاروں کی بمباری میں 80 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔
News ID 1872893
آپ کا تبصرہ