مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں گذشتہ ایک دن میں روس کے جنگي طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 300 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ 170 زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی طیاروں نے دریائے فرات کی مشرقی پٹی میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 300 داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق اس بمباری میں داعش کے 7 اہم کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں گذشتہ ایک دن میں روس کے جنگي طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 300 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ 170 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1875695
آپ کا تبصرہ