مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو کی اہم جیل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد قیدی فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک کانگو کی مکالا جیل پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا جس کے بعد 3 ہزار سے زائد قیدی فرار ہوگئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا اور اپنے ہمراہ تقریبا 50 قیدیوں کو ساتھ لے گئے جب کہ اس موقع پر مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک درجن سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدی انتہائی خطرناک ہیں اور انہیں کہیں بھی دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر آگاہ کیا جائے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والوں میں سابق سیاستدان اور خود کو خلیفہ کہلوانے والا نی موندا نسیمی بھی شامل ہے جس کے پیروکاروں نے جیل پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ پولیس نے نقص امن کے پیش نظر ملک میں قدیم روایات نافذ کرنے کی جدوجہد کرنے والے سابق سیاستدان اور خودساختہ خلیفہ نی موندا نسیمی کو گرفتار کرلیا تھا۔
افریقی ملک کانگو کی اہم جیل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد قیدی فرار ہوگئے ہیں۔
News ID 1872582
آپ کا تبصرہ