مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کےحکام کے مطابق قندھار جیل پر شدت پسندوں کے حملہ کے نتیجے میں سینکڑوں قیدی فرار ہوگئے ہیں۔فرار ہونے والے قیدیوں میں بڑی تعداد طالبان دہشت گردوں کی ہے۔افغان حکام کے مطابق آج علی الصباح طالبان دہشت گردوں کے ایک گروپ نے قندھار شہر میں واقع مرکزی جیل پر حملہ کردیا۔ اس دوران شدت پسندوں اور جیل پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیںجس میں کئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جھڑپوں کے دوران طالبان دہشت گردوں نے جیل کے اندر گھس کر دھماکے کیئے جس سے جیل کے مرکزی دروازے ٹوٹ گئے۔ شدت پسندوں کی اس کارروائی میں جیل کے تمام قیدی فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 500 سے زائد ہے جن میں اہم طالبان رہنما قیدی بھی شامل ہیں۔ اس واقعہکے بعد قندھار جیل کے اطراف میں واقع علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
افغانستان کےحکام کے مطابق قندھار کی جیل پر شدت پسندوں کے حملہ کے نتیجے میں سینکڑوں قیدی فرار ہوگئے ہیں۔
News ID 1297152
آپ کا تبصرہ