ریاست ٹیکساس میں 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرڈیلس کے کمیونٹی کالج سے2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرڈیلس کے کمیونٹی کالج سے2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔  امریکی پولیس کے مطابق ڈیلس کے قریب آئرونگ میں نارتھ لیک کالج کو دوپہر پونے 12 بجے کے قریب ایک مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع پر گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔
اس کے ایک گھنٹے بعد پولیس کو کیمپس میں 2افراد کی لاشیں ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مکمل تلاشی کے بعد کالج کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

News Code 1872251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha