مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بیت المقدس شہر پر اسرائیلی قبضہ کو غاصبانہ قبضہ قرار دے دیا ہے۔ قرارداد کے حق میں 22 جبکہ مخالفت میں 10 ووٹ آئے ، اسرائیل نے یونیسکو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار داد کو شرمناک قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت یونیسکو نے مقبوضہ بیت المقدس کےبارے میں اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔ قرارداد میں زور دیا گیا تھا کہ اسرائیل بیت المقدس شہر پر مکمل اختیار نہیں رکھتا کیونکہ یہ ایک "مقبوضہ شہر" ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت کے تمام اقدامات کو غیر مؤثر قرار دیا جائے۔ 22 رکن ممالک نے اس قرارداد کے حق میں رائے دی، 10 نے مخالفت کی اور 26 رکن رائے شماری سے غیر حاضر تھے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بیت المقدس شہر پر اسرائیلی قبضہ کو غاصبانہ قبضہ قرار دے دیا ہے۔
News ID 1872230
آپ کا تبصرہ