مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کومعطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے یہ فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس کے حوالےسے یونیسکوکی ذیلی کمیٹی کی منظورشدہ دو قراردادوں کی وجہ سے کیا، جو قدیمی یروشلم کے فلسطینی کلچر کو محفوظ کرنے سےمتعلق ہیں۔
اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ نے اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم کی سربراہ ایرینا بوکوفا کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا کہ یونیسکو کا یروشلم کےبارے میں فیصلہ اسرائیل کو قبول نہیں ہے ۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کومعطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1867598
آپ کا تبصرہ