مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے یونیسکو کی رکنیت سے خارج ہونے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کا مخالف ہے جس کی وجہ سے امریکہ اس داارے کی رکنیت سے دستبردار ہوگیا ہے۔ امریکہ اپنے اس فیصلہ پر اس سال کے آخر تک عمل کرےگا۔ ادھر یونیسکو کے سربراہ نے امریکہ کے اس فیصلہ پر افسوس کا اظءار کرتے ہوئے اسے اسرائیل نواز قراردیا ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں اسرائیل کی بھرپور مخالفت کے باوجود جب یونیسکو نے فلسطین کو تنظیم کی مکمل رکنیت دی تھی تو امریکہ نے بھی اس پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
امریکہ نے اقوام متحدہ کی تنظیم (یونیسکو) پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے یونیسکو کی رکنیت سے خارج ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1875902
آپ کا تبصرہ