21 دسمبر، 2024، 3:16 PM

تعلقات کے لئے امریکہ نے الجولانی کے سامنے کیا شرط رکھی؟ ایرانی سفیر نے بتادیا

تعلقات کے لئے امریکہ نے الجولانی کے سامنے کیا شرط رکھی؟ ایرانی سفیر نے بتادیا

لبنان میں تعیینات ایرانی سفیر نے دمشق میں امریکی وفد اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان مذاکرات کے بارے میں نیا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سفارتی وفد نے گذشتہ روز دمشق کا دورہ کرکے شام پر قابض تکفیری تنظیم کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔

امریکی وفد کے مطابق تحریر الشام کے ساتھ مذاکرات مثبت اور مفید ثابت ہوئے تاہم سیکورٹی خدشات کی وجہ سے وفد نے پریس کانفرنس سے خطاب منسوخ کیا تھا۔

فریقین کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے لبنان میں تعیینات ایرانی سفیر مجتبی امانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے تحریر الشام کے ساتھ مذاکرات کے دوران قابض تنظیم کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے لئے اپنی شرط پیش کی ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں امانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ تعلقات نہ رکھنے کی شرط پر تحریر الشام کے ساتھ روابط برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 2011 سے 2013 تک اخوان المسلمین کو بھی کئی مرتبہ یہی کہا تھا اور سابق صدر مرسی کے سامنے یہی شرط رکھی تھی۔ جب مرسی تنہا رہ گئے تو امریکہ نے خیانت کی اور مصر کے واقعات رونما ہوگئے۔

News ID 1928968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha