20 دسمبر، 2024، 3:48 PM

اسد حکومت کے زوال کے بعد امریکی حکام کی تحریر الشام کے سرغنوں سے پہلی ملاقات

اسد حکومت کے زوال کے بعد امریکی حکام کی تحریر الشام کے سرغنوں سے پہلی ملاقات

امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گرد گروہ ہئتت تحریر الشام کے سرغنوں سے ملاقات کے لیے دمشق میں ملک کے سینئر سفارت کاروں کی موجودگی سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے سینیئر سفارت کاروں نے شام پر قابض دہشت گرد گروہ ہئیت تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے دمشق کا سفر کیا ہے۔ 

 روئٹرز کے مطابق واشنگٹن اور شام کی نئے حکمران گروہ کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ 

دمشق کے لئے وفد میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر سفارت کار باربرا لیف، جنگی قیدیوں کے لیے امریکی صدر کے ایلچی راجر کارسٹنس اور شام امریکا تعلقات کے سینئر مشیر ڈینیئل روبنسٹین شامل ہیں۔ 

 یہ دورہ اس وقت کیا گیا جب مغربی حکومتیں دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام اور اس کے سرغنہ الجولانی کے ساتھ بتدریج رابطے بحال کر رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام دمشق کے خلاف امریکی صیہونی منصوبے کے مقامی مہرے کے طور پر ملک پر قابض ہوچکا ہے۔

News ID 1928946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha