21 دسمبر، 2024، 2:05 PM

شام میں ایرانی سفارت خانے کا اہلکار شہید؛ وزارت خارجہ معاملے کی پیروی کر رہی ہے، ترجمان

شام میں ایرانی سفارت خانے کا اہلکار شہید؛ وزارت خارجہ معاملے کی پیروی کر رہی ہے، ترجمان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق میں ملک کے سفارتخانے کے مقامی ملازم کی شہادت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اس مسئلے کی مختلف سفارتی اور بین الاقوامی چینلوں کے ذریعے پیروی کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دمشق میں ملک کے سفارت خانے کے مقامی ملازم سید داؤد بیطرف کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بہیمانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔

 دہشت گرد عناصر نے داود بیطرف کو 15دسمبر کو دمشق میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

بقائی نے کہا کہ شہید بیطرف کے جسد خاکی کو شناخت کے بعد ملک منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جرم کے مرتکب افراد کی شناخت کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

بقائی نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ سفارتی اور بین الاقوامی سطح پر اس معاملے کی پیروی کر رہی ہے۔

News ID 1928964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha