مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔
اسرائیلی عہدیدار نے چینل کان کو بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
بعض ذرائع کے مطابق اسرائیل اہم فلسطینی قیدیوں کو ملک سے باہر بھیجنے کا خواہاں ہے اور نہیں چاہتا کہ وہ غزہ یا غرب اردن جائیں۔
دراین اثناء صہیونی چینل 12 کے نامہ نگار آلموگ بوکر نے انکشاف کیا کہ کچھ اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کو ایسے اشارے ملے ہیں کہ پہلے مرحلے میں حماس کے ساتھ معاہدہ آئندہ 10 دنوں کے اندر ممکن ہو سکتا ہے۔
ایک اور اسرائیلی عہدیدار نے اس حوالے سے کہا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ