11 دسمبر، 2024، 1:40 PM

حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے اتفاق کرلیا، صہیونی ذرائع ابلاغ

حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے اتفاق کرلیا، صہیونی ذرائع ابلاغ

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

صہیونی چینل 13 نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قطر کی ثالثی میں فلسطینی تنظیم حماس نے صہیونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے۔

دوسری جانب بعض ذرائع نے کہا ہے کہ حماس اور تل ابیب کے درمیان عنقریب قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے جائیں گے۔

حماس اور صہیونی حکومت نے ابھی تک معاہدے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

News ID 1928730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha