مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستانی بحری جہازوں کا قافلہ ایران پہنچ گیا ہے۔
امن اور دوستی کا پیغام لے کر جانے والے پاکستانی جہازوں کا قافلہ ایران کی جنوبی پانیوں میں ایرانی بحریہ کے پہلے نیول ریجن بندر عباس میں لنگر انداز ہو گیا۔
یہ بیڑہ ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون کے فروغ کے لیے بندر عباس پہنچا ہے۔ پاکستانی بیڑے کے دورے کا مقصد خطے کے ممالک کو امن و دوستی کا پیغام دینا ہے۔
ہرمزگان صوبے میں ایرانی بحریہ کے کمانڈرز نے بندر عباس پہنچنے پر پاکستانی بیڑے کا رسمی استقبال کیا۔
آپ کا تبصرہ