5 دسمبر، 2021، 2:46 PM

پاکستانی بحریہ کا بیڑہ تین جنگی جہازوں کے ہمراہ بندرعباس پہنچ گيا

پاکستانی بحریہ کا بیڑہ  تین جنگی جہازوں کے ہمراہ بندرعباس پہنچ گيا

پاکستان نیوی کا بیڑہ اتوار کی صبح تین جنگی جہازوں کے ہمراہ ایران کی بندرگاہ بندر عباس پہنچ گيا ، جہاں ایرانی بحریہ کے افسروں نے اس کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کا بیڑہ اتوار کی صبح تین جنگی جہازوں کے ہمراہ ایران کی بندرگاہ  بندر عباس پہنچ گيا ، جہاں ایرانی بحریہ کے افسروں نے اس کا استقبال کیا۔ پاکستانی بحری بیڑے کا یہ دوستانہ سفر دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کی سلسلے کی کڑی ہے۔ پاکستانی اتاشی بریگیڈیئر عمران کاشف کی موجودگی میں استقبالیہ تقریب منقد ہوئی۔ پاکستانی بحری بیڑہ بندرعباس میں ایرانی بحریہ کے یکم امامت علاقہ کے کمانڈر سے ملاقات کے علاوہ بندر عباس کے شہداء کے مزار سے غبار روبی کی تقریب میں شرکت کرے گا۔

صوبہ ہرمزگان کے گورنر سے ملاقات، ہرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے سے ملاقات اور جزیرہ قشم کا دورہ بھی پاکستانی بحریہ کے پروگرامز میں شامل ہے۔

News ID 1909055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha