22 نومبر، 2024، 10:40 AM

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کے مچلکے منظور، رہائی کا حکمنامہ جاری

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کے مچلکے منظور، رہائی کا حکمنامہ جاری

اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی، روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کی۔

بانی پی ٹی آئی کے دس لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کردیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بدھ کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔

News ID 1928296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha